جموں یونیورسٹی کے زیر اہتمام صوبائی سطح کا مضمون نویسی مقابلہ | ضلع کشتواڑ کی دو لڑکیوں نے پہلی و دوسری پوزیشن حاصل کی

کشواڑ//ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نے جموں یونورسٹی کے زیر اہتمام صوبائی سطح کے مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی و دوسرا پوزیشن حاصل کرکے ضلع کشتواڑ و صوبہ جموں کا نام روشن کیا۔ پہلی پوزیشن نمرہ جان دختر احسن الحق مٹو جبکہ دوسری پوزیشن عروسہ متو نے حاصل کی۔نمرہ جموں انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ریسرچ کی طالبہ ہے جبکہ عروسہ جموں یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات سے مائکولوجی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ عروسہ ایس آریف ، جے۔کے سیٹ و گیٹ ایوارڈ یافتہ کوالیفائیڈ بھی ہیں جبکہ اس سے قبل انھوں نے جموں یونیورسٹی کے سیڈبیلو ایس  کے زیر اہتمام "دقیانوسی صنفی بائنریز سے آگے بڑھنا" کے موضوع پر یونیورسٹی سطح کے مضمون نویسی کے مقابلے میں بھی  پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔مضمون نویسی کا مقابلہ جموں یونیورسٹی کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔جموں صوبہ کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 400 سے زائد طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔