جموں //صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) جموں رولر اینڈ اربن کی سربراہی میں ایک وفد نے حد بندی کمیشن سے ملاقات کی اور انہیں جموں میں مزید پانچ اسمبلی نشستوں کے مطالبے کیلئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔وفد میں ڈاکٹر رماکانت کھجوریہ ، رویندر سنگھ ، راجندر کمار شامل تھے۔ وفد نے کمیشن ممبران سے درخواست کی کہ وہ مرکزی امیدوار کو جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لڑانے ، خواتین امیدواروں کے حق میں ریزرویشن کے علاوہ او بی سی آبادی کیلئے ریزرویشن اور مغربی پاکستان مہاجرین سمیت 1947 ، 1965 اور 1971 کے بے گھر افراد کے لئے ریزرویشن کی درخواست کی ۔ مطالبہ میں انہوں نے سکھ برادری کیلئے ریزرویشن کا بھی مطالبہ کیا ۔ڈی سی سی جموں دیہی صدر ہری سنگھ چیب نے کمیشن ممبروں کو آگاہ کیا کہ جموں کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ وادی کشمیر کے عوام نے بھی جموں شہر کے مختلف حصوں میں اپنے رہائشی مکانات تعمیر کیے ہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں دوسرے ریاستوں سے آنے والے لوگ بھی پچھلے کئی سالوں سے ضلع جموں میں مقیم ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مذکورہ بالا حقائق کے پیش نظر اسمبلی نشستوں کی تعداد میں کم از کم پانچ اور نشستوں کا اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔