جموں کشمیر یتیم فائونڈیشن کا اجلاس

بھدرواہ //جے کے یتیم فائونڈیشن ضلع دوڈہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں عہدہ داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔اجلاس کا انعقاد  سنٹرل احتساب کمیشن ممبران ڈاکٹر طارق اور محمد احسان راتھرکی موجودگی میںمنعقد کیا گیا ۔اجلاس میں فائونڈیشن کے26  رضاکاروں نے شرکت کی ،جس میں شوکت حیات ملک کو اتفاق رائے سے دوسری مرتبہ ضلع سر براہ منتخب کیا گیا۔ ضلع صدر دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ملک نے بھدرواہ میں تحصیل کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں رضاکاروں کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی گئی۔تحصیل کمیٹی کے لئے جاوید اقبال قاضی کو تحصیل صدر منتخب کیا گیا جبکہ رشید نذیر بیگ کو جنرل سیکرٹری اور یاسر قریشی کو بطور پبلسٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔