سرینگر// حکومت نے’ خود کفیل بھارت مہم‘( اے این بی اے )کے تحت11ہزار کروڑ روپے سے زیادہ وصول کرنے کے لئے یاداشت (میمورنڈم آف انڈ سٹینڈنگ)پر دستخط کئے،جبکہ پاور فائنانس کارپوریشن اور آر ای سی کے ذریعہ 5ہزار580 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کی گئی ۔ خود کفیل بھارت مہم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت نے قرض کی امداد کے طور پر11 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی بجلی واجبات کو ختم کردیا۔ یہ رقم پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) لمیٹڈ اور آر ای سی لمیٹڈ کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے۔ مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی تقریب کی صدارت محکمہ بجلی اور محکمہ اطلاعات کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے کی۔ اس معاہدے پر پائور فائنانس کارپوریشن لمیٹیڈکے چیف منیجنگ ڈائریکٹر علی شاہ اور آر ای سی لمیٹڈ کے سی پی ایم اجے کمار نے ادارے کی طرف سے شرکت کی ۔روہت کنسل نے کارپوریشن کے عہدیداروں کی تعریف کی کہ کم وقت میں ہی اس میں پیش رفت کی گئی۔
انہوں نے افسران سے جموں و کشمیر کو بجلی میں ضرورت سے زیادہ علاقہ بنانے کے امکانات کی حصولیابی کیلئے مکمل تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔ پرنسپل سکریٹری نے اس تاریخی سنگ میل کو حاصل کرنے کے لئے انتھک محنت کرنے پر پی ڈی ڈی حکام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی پوری رقم حاصل کرنے کے بعد جموں و کشمیر پوری ذمہ داری ادا کریگا۔کنسل نے تقسیم کار کمپنیوں کو بھی نقصانات میں کمی لانے کے لئے مستقل کام کرنے کا مشورہ دیا تاکہ محکمہ کے واجبات دوبارہ کھڑے نہ ہو۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کہ وہ تقسیمی و ترسیلی نقصانات کو کم کرنے کے لئے مرکزی ،معاونت شدہ اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سپلائی صارفین تک پہنچ سکے۔ انہوں نے افسران سے مزید کہا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ پوری رقم مقررہ وقت میں تقسیم کردی جائے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کو بجلی کو خود کفیل بنانے کے لئے سرمایہ کاری کریں۔اس موقع پر پرنسپل سکریٹری کو بتایا گیا کہ خود کفیل بھارت مہم‘‘( اے این بی اے ) کے تحت جموں و کشمیر کو بجلی کی خریداری کے واجبات کی ادائیگی کیلئے11ہزار24کروڑ47لاکھ امدادی قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ اس باہمی مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کے بعد 5580 کروڑ روپے کی پہلی قسط فوری طور پر اور باقی رقم جاری کی گئی،جبکہ باقی رقم دوسری قسط میں فراہم کردی جائے گی۔
قرض کی رقم آر ای سی لمیٹیڈ اور پائو ر فائنانس کارپوریشن آف انڈیا کے مشترکہ طور پر ’’ خود کفیل بھارت مہم‘‘( اے این بی اے )کے تحت فراہم کرتی ہے۔ میٹنگ میں اس بات کی آگاہی فراہم کی گئی کہ تمام رقم کی واگزاری کے بعد محکمہ بجلی کے تمام واجب الادا ادائیگی ختم ہوگی۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اس سے جموں وکشمیر میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ خریداری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے علاوہ یہاں بجلی کی بہتر نظم و نسق میں بہت مدد ملے گی۔ میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ محکمہ میں نئی جان ڈالنے کیلئے یہ ایک بڑا قدم ہوگا اور اس سے چوبیسوں گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔