جموں کشمیر میں123 متاثر، 2فوت

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2افراد فوت ہوگئے ، اسکے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد 4528تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 26دسمبر کو 2افراد کی موت ہوئی تھی۔ اس دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 65ہزار 866 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10مسافروں سمیت 123افراد مثبت قرا دیئے گئے۔ متاثرین کی مجموعی تعدد3لاکھ 41ہزار 290ہوگئی ہے۔ مثبت قرار دئے گئے افراد میں جموں میں 58جبکہ کشمیر میں 65افراد متاثرہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 65افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 62افراد مقامی سطح پر رابطے میں آئے ہیں۔ سب سے زیادہ سرینگر میں 35، بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 4 اور گاندربل میں 4افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ بانڈی پورہ ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 15ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 15ہزا50تک پہنچ گئی۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل دو دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد جمعہ کو وادی میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2329ہوگئی ہے۔ ادھمپور اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8اضلاع میں متاثرین کی تعداد میں اچانک اچھال دیکھنے کو ملا اور 24گھنٹوں کے دوران 58افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ مثبت قرار دئے گئے 58افراد میں 7بیرون ریاستوں کا سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر  51افراد مقامی سطح پر رابطے میں آئے ۔ جموں میں29،راجوری میں 6،ڈوڈہ میں 12، کٹھوعہ میں 1، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں 1 جبکہ ریاسی میں 7افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 26ہزار 240تک پہنچ گئی ہے۔دوسرے دن بھی ایک شخص فوت ہوگیا ، متوفین کی مجموعی تعداد 2199ہوگئی ہے۔