سی این آئی
سرینگر / /جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بیماری کا پھیلائو جاری ہے ،اس دوران مزید 76کیس درج کئے گئے ہیں اور اس سال اب تک کیسوں کی کل تعداد 1891 ہوگئی ہے۔ادھر ڈاکٹروں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ بیماری سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ جموں کشمیر میں ڈینگی بیماری کا پھیلائو جاری ہے ۔ جس دوران جموں کے مختلف علاقوں میں 76کیس نئے درج ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ جموں صوبے میں کل 260 لوگوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 76 مثبت نکلے۔ 76 مثبت کیسوں میں سے 48 کیس جموں ضلع سے رپورٹ ہوئے جبکہ سانبہ سے 12، ادھم پور سے 7، ریاسی اور رام بن سے 3، کٹھوعہ سے 2 اور ڈوڈہ ضلع سے 1 کیس رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثبت مریضوں میں 69 بالغ اور 7 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک سب سے زیادہ 1235 معاملے جموں ضلع سے ہیں، اس کے بعد ضلع سانبہ میں 209 اور کٹھوعہ میں 176 ادھم پور میں 86، ریاسی میں 41، راجوری میں 38، پونچھ میں 37، ڈوڈہ میں 32، رام بن میں 13، کشتواڑ میں 3، کشمیر میں 11 اور ملک کے دیگر حصوں سے 10 معاملے سامنے آئے ہیں۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ اب تک ڈینگی کے کل 225 مریض اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں جن میں سے 155 کو گھروں کیلئے رخصت کیا گیا اور 63 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ڈینگی کے کیسوں میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھروں میں اور ارد گرد پانی کے جمع ہونے نہ دیں کیونکہ ٹھہرے ہوئے پانی میں ڈینگی کی افزائش کے لیے مچھر ذمہ دار ہیں۔