سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید450کورونا وائرس کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت ظاہر ہوئے۔ اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی تعداد19869تک پہنچ گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق وادی کشمیر میں 367جبکہ جموں صوبے میں83کورونا کیس ظاہر ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر میں سب سے زیادہ 183کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ میں42،کولگام میں 2،شوپیان میں6،اننت ناگ میں20،کپوارہ میں16،پلوامہ میں32،بڈگام میں20،بانڈی پورہ میں33،گاندر بل میں13،جموں ضلع میں 38،کٹھوعہ میں0،راجوری میں13،اُدھمپور میں9،رام بن میں1،سانبہ میں3،ڈوڈہ میں4،پونچھ میں12،کشتواڑ میں2اور ضلع ریاسی میں 1کورونا کا کیس ظاہر ہوا۔