جموں کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے: بھاجپا جنرل سیکریٹری

جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بہت جلد اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں وکشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی حالت یہ ہے کہ ان کے پوسٹروں پر پارٹی کے بڑے لیڈروں کی تصویریں نہیں ہوتی ہیں۔