سرینگر// پولیس سربراہ دلبا غ سنگھ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی کرائم جائزہ اجلاس پو لیس ہیڈ کو ار ٹرس سرینگر میں منعقد ہو ا۔اس مو قعے پر پولیس سربراہ نے مر کزی وزیر داخلہ شری امت شاہ کی طرف سے جموں و کشمیر امن قائم کرنے پر افسران اور جوانوں کے لئے اُن کا ستائشی پیغام بھی پہنچایا۔پولیس سر براہ نے اس مو قعے پر کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی صلاحیتوںکو ملک گیر سطح پر سراہا جارہا ہے۔جو کہ ہمارے ادارے کے لئے قابل فخر با ت ہے۔اجلاس کے بالکل شروع میں ڈی جی پی نے جموں و کشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا، محرم الحرام اور 5 اگست کے بعد کی قومی تقریبات کے کامیاب ا نعقاد کے لیے جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی اے پی ایف ایس کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورس کی مشترکہ کوششوں سے جموں و کشمیر میں ملیٹینسی کا گراف کافی کم ہوا ہے۔ تاہم ا نہوں نے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ملی ٹینسی کے ڈھا نچے اور اس کے سپورٹ سسٹم کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے لیے حکمت عملی اور منصوبے تیار کریں۔ ا نہوں نے بہتر نتائج کے لیے چوکس رہنے اور علاقوں کے تسلط پر زور دیا۔تحقیقات کے سلسلے میں، ڈی جی پی نے افسرا ن کو ہدایت دی کہ زیر التوا کیسوں کو ا ن کی حساسیت اور وقت کی ترتیب کی بنیاد پر تین زمروں میں تقسیم کریں اور اس کے مطابق اپنی کارروائی کی منصوبہ بندی کریں اور مزید کہا کہ یہ مشق آ نے والے تین روز میں مکمل کی جائے۔
ڈی جی پی نے ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر ایس آئی (یو) کو اپ گریڈ اور مضبوط بنا نے پر زور دیا اور ضرورت کے مطابق تفتیش کاروں اور نگرا ںافسر وںکی نشا ندہی کر نے کی ہدایت کی۔ ا نہوں نے کہا کہ تفتیشی عمل کو تیز کر ے کے لیے 32 پروبیشنری ڈی وائی ایس پیز کو کشمیر زو ن میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں بھی تفتیشی مہارت میں تربیت حاصل ہو نے کے ساتھ ساتھ انہیں تحقیقات کے حوا لے سے ضروری علم حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہی کا فی نہیں ہے بلکہ ہمیں مجرموں کے سزا کو یقینی بنا نا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیرپو لیس کی ملک گیر سطح پر سراہنا کے با و جود بھی ہمیں اپنی تحقیقا تی صلا حیتوں میں اضا فہ کر نا ہو گا تاکہ ہم ملی ٹینسی اور اس کے سپو ر ٹ سسٹم کو ختم کر سکیں۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام تر تکنیکی اور زہنی صلاحیتوں کو برو ئے کار لا کر کیسوں کی تحقیقات کی جائے تاکہ نا قص تحقیقات کی کو ئی گنجائش نہ بچے اور قصوروار بچ سکیں۔میٹنگ میں شریک سینئر افسران نے اس مو قعے پر تحقیقاتی عمل میں اصلاع کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔اس مو قعے پر ضلع سطح کے پو لیس افسران نے اپنے اپنے اضلاع میںتحقیقاتی نظام میں اٹھائے گئے اقداما ت کے حوا لے سے آگاہی فراہم کی ۔ بعد ازاں ڈی جی پی نے ای کو پ ایپ کا بھی افتتاح کیا۔