جموں//جموں پارلیمانی حلقے کے ریٹریننگ آفیسر رومیش کمار نے ایس وی ای ای پی کے تحت یہاں سٹیکر مہم کا آغاز کیا۔ ضلع میں داخل ہونے والی اور ضلع سے باہر جانے والی تقریباً 1.5 لاکھ گاڑیوں کو اس مہم کے دائرے میں لایا جارہا ہے ۔حق رائے دہی سے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے اِن تمام گاڑیوں پر خصوصی سٹیکر لگائے جارہے ہیں۔حلقے کے ریٹریننگ آفیسر نے کہا کہ اس مہم سے عام لوگوں میں چنائو سے متعلق جانکاری عام کرنے اور حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اہمیت کے بارے میں تشہیر میں مدد ملے گی۔اِس مہم میں ضلع پولیس اور ضلع کی سول اِنتظامیہ دیہی ترقی محکمہ کی وساطت سے حصہ لے رہی ہے اور جموں کے مختلف اہم ناکوں پر پولیس کے اہلکار اس مہم کو تقویت بخشیں گے ۔گاڑیوں پر سٹیکر لگانے کے لئے این وائی سی رضاکار ، ایم جی نریگا ملازمین، گرام روزگار شکھشک اور دیہی ترقی محکمہ کے دیگر عملے کو بڑے بڑے چوراہوں پر تعینات کیا جائے گا۔مہم کی شروعات کے موقعہ پر اے ڈی سی جموں اور کئی دیگر افسران بھی موجو دتھے۔