جموں// جموں و کشمیر حکومت نے آج 7 کے اے ایس افسروں کے تبادلوں کے احکامات صادر کیے ہیں۔
یہاں جاری ایک حکم نامے کے مطابق، خالد مجید سپیشل سیکریٹری ٹو گورنمنٹ ہوم ڈپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے سپیشل سیکریٹری ٹو گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بنایا گیا۔
راکیش کمار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدرواہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ فائنانس ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔
دل میر سب ڈویژنل مجسٹریٹ رامسو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدرواہ بنایا گیا اور اُس سے سب رجسٹرار بدرواہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔
تبسم شفاعت کاملی جوائنٹ ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز سری نگر بنایا گیا ۔
پردیپ سنگھ چب سب ضلع مجسٹریٹ ڈوڈو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔
شازیہ کوثر پروجیکٹ منیجر ’آئی ڈبیلو ایم پی‘ پونچھ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموں بنایا گیا ۔
کملیش رانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرابیل افیرس جموں کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری ٹو گورنمنٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا۔