سرینگر //جموں و کشمیر میں 50کوویڈ اسپتالوں میں مریضوں کیلئے 674آئی سی یو بیڈوں سمیت 4794بستر دستیاب ہیں۔فی الوقت ان اسپتالوں میں 337کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے کے 27 کووڈ اسپتالوں میں 2215بستر دستیاب رکھے گئے ہیں جن میں140بستروں پر مریض موجود ہیں جبکہ کشمیر کے 23کوویڈ اسپتالوں میں 2579بیڈ دستیاب ہیں اور یہاں 197مریض داخل ہیں۔سکمز صورہ میں اسوقت 71بستر ہیں جن پر 28 مریض موجود ہیں۔ صدر اسپتال میں211بستر ہیں اوریہاں 10مریض زیر علاج ہیں۔ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 94بیڈ دستیاب ہیں اور 26مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ڈی آر ڈی او اسپتال کھنموہ میں 500بستر رکھے گئے ہیں اور 96متاثرین موجود ہیں۔ کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 50بستر ہیں، جہاں 19متاثرین داخل ہیں۔ جی ایم سی بارہمولہ میں 109بستر ہیں اور 6مریض زیر علاج ہیں۔ ایس ڈی ایچ سوپور میں 150بیڈ ہیںاورصرف 2متاثرین موجود ہیں۔ جی ایم سی اننت ناگ میں54بستر دستیاب ہیں ، ایک مریض زیر علاج ہے۔ وادی کے 15کوویڈ اسپتالوں میں ابھی کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں ہے لیکن ان اسپتالوں میں 1340بستر دستیاب رکھے گئے ہیں جن میں ٹروما اسپتال بجبہاڑہ میں110،این ٹی پی ایچ سی آکورہ اننت ناگ میں 50، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 50، سی ایچ سی ہاجن میں 80، این ٹی پی ایچ سی بانڈی پورہ میں 100، سی ایچ سی داور میں 40، پی ایچ سی پیٹھکوٹ بڈگام میں 40، پی ایچ سی چھانہ پورہ میں 45، این ٹی پی ایچ سی پرس آباد میں 50، ضلع اسپتال کولگام میں 120، ضلع اسپتال شوپیان میں 100، ضلع اسپتال پلوامہ میں 155، ضلع اسپتال گاندربل میں 200 جبکہ سی ایچ سی کپوارہ میں 150شامل ہیں۔ جموں صوبے کے 27سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے 2215بستر دستیاب رکھے گئے ہیں جن میں 140بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ صوبے کے جن 11اسپتالوں میں مریض زیر علاج ہیں وہاں کوویڈ مریضوں کیلئے 1337بستر دستیاب ہیں۔ جی ایم سی جموں میں 117بستر دستیاب ہیں یہاں 34مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ڈی آر ڈی او اسپتال بھگوتی نگر جموں میں 500بستر ہیںاور 55 متاثرین داخل ہیں۔ گاندھی نگر میں 200بستر دستیاب ہیںاور صرف 18 پر مریض موجود ہیں۔جی ایم سی راجوری کے200بستر وںمیں سے 3پر مریض ہیں۔جی ایم سی کٹھوعہ میں 112بستر دستیاب ہیں اور 8 متاثرین داخل ہیں۔ اے کے گپتا اسپتال کٹھوعہ میں 25بستر دستیاب ہیں اور 1مریض زیر علاج ہے۔ نارائن اسپتال کٹھوعہ میں 30بستر دستیاب ہیں اور 18متاثرین موجود ہیں۔ ایس ڈی ایچ کٹرہ میں 20بستر دستیاب ہیں اور صرف ایک مریض ہے۔اسکے علاوہ صوبے کے دیگر 16 اسپتالوں میں 878بستر دستیاب رکھے گئے ہیں لیکن ابھی یہ اسپتال خالی ہیں۔ ان میں راجیو گاندھی اسپتال میں 65، ایسکام میں 116، سی ایچ سی بڑھا میں 60، سی ایچ سی بسوہلی میں 25، سی ایچ سی نگری پرول میں 50، ضلع اسپتال ریاسی میں 70، ضلع اسپتال کھٹوعہ میں 90، ضلع اسپتال پونچھ میں 42، سی ایچ سی مینڈھر میں 30، ضلع اسپتال ادھمپور میں 90، سی ایچ سی رام نگر ، ضلع اسپتال سانبہ، سی ایچ سی رام بن میں 20، ضلع اسپتال گنگیال میں 20جبکہ ضلع اسپتال رام بن میں 30بستر شامل ہیں۔
جموں و کشمیر کے 50کوویڈ اسپتالوں میں 4794بیڈ دستیاب
