جموں و کشمیر پولیس کے 27 افسران کا تبادلہ/ راکیش بلوال نئے ایس ایس پی،مظفر شاہ ایس پی ٹریفک سری نگرتعینات

 
سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ چودھری سمیت 27 پولیس افسران کا تبادلہ کیا۔
 
محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق سندیپ چودھری کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی سائبر کرائم انویسٹی گیشن سنٹر فار ایکسیلنس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
 
تقرری کے احکامات کے منتظر راکیش بلوال کو نیا ایس ایس پی سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید 26 پولیس افسران کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔
 
جاوید احمد کول، آئی پی ایس، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر، کا تبادلہ کر کے اُنہیں ایس او ڈی آئی جی، ٹریفک، جموں اور ڈی آئی جی، ٹریفک، کشمیر کے عہدوں کے اضافی چارج کے ساتھ اے ڈی جی پی، ٹریفک جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
 
شریدھر پاٹل، آئی پی ایس کواے آئی جی (ٹیک) پولیس ہیڈکوارٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
ڈاکٹر ونود کمار، آئی پی ایس، ایس ایس پی، پونچھ، کا تبادلہ کرکے ایس ایس پی، ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔
 
سرگن شکلا، آئی پی ایس، ایس ایس پی، ادھم پور، کا تبادلہ کرکے آئی جی پی ٹیکنیکل سروسز میں ایس او کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
ابھیشیک مہاجن، آئی پی ایس، ایس پی سانبہ کے طور پر تعینات ہیں۔
 
شیما نبی آئی پی ایس، ایس پی راجوری کا تبادلہ کر کے ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔
 
لکشیا شرما، آئی پی ایس، ایس پی (ٹیک)، سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تبادلہ کرکے ایس پی ساو¿تھ، سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔
 
موہتا شرما، آئی پی ایس، ایس پی نارتھ، جموں، کا تبادلہ کرکے ایس پی، رام بن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
زاہد نسیم منہاس، کمانڈنٹ فرسٹ بارڈر بن جموں کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر جموں وکشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ 
 
راجیش کمار شرما، ایس ایس پی سانبہ کا تبادلہ کر کے کمانڈنٹ آئی آر-22 بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
محمد اسلم، ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر کا تبادلہ اور ایس ایس پی راجوری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
ممتاز احمد، ایس ایس پی، ڈوڈہ، کا تبادلہ کرکے کمانڈنٹ 1st بارڈر بن، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
روہت باسکوترہ، ایس پی سی آئی ڈی، ایس بی جموں، کو تبدیل کرکے ایس پی، پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔
 
ارون گپتا، ایس پی سی آئی سی ای، کا تبادلہ کرکے ایس پی سی آئی ڈی، ایس بی جموں تعینات کیا گیا ہے۔
 
لیاقت علی، ایڈیشنل ایس پی پونچھ کو ایس پی اے پی سی آر کشمیر کے طور پر ٹرانسفر اور تعینات کیا گیا ہے۔
 
عبدالقیوم، ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ کا تبادلہ کرکے ایس پی ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔
 
راجندر کمار کٹوچ، کمانڈنٹ آئی آر-22بٹالین کو ڈی آئی جی، جے کے ایس رینج میں ایس او کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
مظفر احمد شاہ ڈپٹی کمانڈنٹ۔آئی آر- 11 بٹالین کو ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
سجاد احمد شاہ، ایس پی ساو¿تھ، سری نگر کو تبدیل کرکے ڈی ڈی کمانڈنٹ، آئی آر-11بٹالین تعینات کیا گیا ہے۔
 
ارشاد حسین راتھر، ایس پی حضرت بل، سری نگر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ 
 
مشکور احمد زرگر، ایڈیشنل۔ ایس پی ہندواڑہ کو تبدیل کرکے ایس پی حضرت بل، سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔
 
پشکر ناتھ ٹیکو، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-5بٹالین کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی (سی آئی) جموںکے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
 
کلبیر چند ہانڈہ، ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی (سی آئی) جموں کو ایس پی نارتھ جموں کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔