پرویز احمد
سرینگر //حکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پیر کو 50 تازہ کووڈ پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 480223 ہو گئی، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ نئے کیسوں میں سے 32 جموں اور 18 کشمیر ڈویژن سے رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ یونین ٹیریٹری میں 426 ایکٹو کیسز ہیں ۔جن میںجموں میں 158 اور کشمیر میں 268 کیسز شامل ہیں جب کہ اب تک 4,75,009 صحتیاب ہوچکے ہیں۔