سرینگر //جموں و کشمیر میں 4دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4476بنی ہوئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے 48ہزار 282ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 171افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36ہزار 852تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 171افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 32جبکہ کشمیر میں 139افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 139افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 139افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 62، بارہمولہ میں 42، بڈگام میں 16، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 5، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 9 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 11ہزار804تک پہنچ گئی ہے۔ وادی میں 4دنوں کے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2291بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے سانبہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 8علاقوں میں کورونا وائرس سے 32افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 32افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 28افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 32افراد میں جموں میں 18، ادھمپور میں 2، راجوری میں2، ڈوڈہ میں1، کٹھوعہ میں 3، پونچھ میں 3،رام بن میں 1 اور ریاسی میں 2افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار48تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2185بنی ہوئی ہے۔
ملک میں یومیہ 6,990کیس
مجموعی ہلاکتیں 4لاکھ68ہزار سے متجاوز
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز وبا ء کے سات ہزار سے بھی کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے 6,990 نئے کیسز سے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار 822 ہو چکی ہے ۔ اسی مدت میں 78 لاکھ 80 ہزار 545 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک 123 کروڑ 25 لاکھ 2 ہزار 767 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔پیر کی آدھی رات تک 10116 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 18 ہزار 299 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3316 سے گھٹ کر یہ تعداد 100543 رہ گئی ہے ۔ مہلک وائرس سے مزید 190 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 68 ہزار 980 ہو گئی ہے ۔