پرویز احمد
سرینگر//جموں و کشمیر میں مزید 32افراد کے مثبت ہونے کے بعد کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد 4,54,501 تک پہنچ گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4752 پر برقرار رہی۔حکام نے بتایا کہ جموں سے 17، سرینگر سے 10، بارہمولہ سے 3 اور بڈگام اضلاع سے2 کیس رپورٹ ہوئے، جس سے جموں ڈویژن میں مجموعی تعداد 166647 اور کشمیر میں 287854 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ اب تک 4752 افراد جموں میں 2328 اور کشمیر میں 2424 اس وائرس سے مر چکے ہیں۔اس کے علاوہ، انہوں نے کہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے دس مریض صحت یاب ہوئے، جن میں سے تین جموں سے اور سات وادی کشمیر سے ہیں۔ اب تک 449586 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے جموں میں فعال کیسوں کی تعداد109 اور کشمیر میں 54 ہوگئی ہے۔