سرینگر میں درجہ حرارت 33.9 ریکارڈ،13جون تک کوئی موسمیاتی تبدیلی نہیں
سرینگر+جموں //جموں میں سورج آگ اگل رہا ہے اور ناقابل برداشت گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ سرینگر اور جموں میںبدھ کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 جون تک موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا، جبکہ 14 سے 17 جون کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا ئیںچلنے کے امکانات ہیں۔ تاہم 18 سے 20 جون کے درمیان ایک بار پھر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ نے شدید گرمی کے پیش نظر ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں عوام کو دن کے سب سے گرم اوقات (دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک) غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔سرینگر میں بدھ کو سب سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔بدھ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 33.9ڈگری جبکہ قاضی گنڈ گرم ترین علاقہ رہا جہاں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری سیلشیس کے قریب درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور درجہ حرارت44.4ڈگری سیلشیس ریکار ڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میں 34.6،پہلگام میں 28.8،کپوارہ میں 32.8،کوکر ناگ میں 32.8اور گلمرگ میں 24.0درج کیا گیا۔ جموں کے بانہال میں 34.1، بٹوٹ میں 33.3، بھدرواہ میں 34.4، کٹرا میں 40.6 درجہ حرارت رہا۔ سانبہ میں محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔ادھر دن گرم ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12جون کسی ’’بڑی تبدیلی‘‘کی توقع نہیں تھی حالانکہ شام کی بارش کے امکان کو، اگرچہ کم ہے لیکن مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔ دریں اثنارات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ کا رجحان جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک شدید گرمی کی لہر برقرار رکھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیشتر اوقات گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کیلئے استعمال کریں ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بدھ کے روز جموں و کشمیر میں جاری گرم اور خشک حالات کی پیش گوئی کی ہے، اس ہفتے کے آخر میں راحت کا ایک مختصر سلسلہ متوقع ہے۔ڈائریکٹر ایم ای ٹی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا’’ 11سے 13جون تک عام طور پر گرم اور خشک موسم رہے گا۔ 14 سے 17 جون تک، کچھ جگہوں پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ ‘‘ محکمہ موسمیات کے سری نگر نے بھی ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے تین دنوں میں جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر شدید گرمی کی وارننگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وافر مقدار میں سیال کا استعمال کریں، گرمی کے زیادہ اوقات (دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک) کے دوران گھر کے اندر رہیں، اور سخت بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ دریں اثنا، کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ زرعی کام جاری رکھیں۔