پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بدستور 12بنی ہوئی ہے۔ ان میں 8معاملات سرگرم ہیں، جنہیں قرنطین کیا گیا ہے جبکہ 4متاثرین کے علامتوں میں بہتری کے بعد انہیں گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ متاثرین میں 4صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں جبکہ 8معاملات ابھی بھی سرگرم ہے۔سرگرم معاملات میں 5کا تعلق جموں جبکہ3 کا کشمیر صوبے سے ہے۔کشمیر صوبے کے تین متاثرین میں کیرالا کے 2طالبہ علم اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون ہے جبکہ جموں صوبے کے5متاثرین میں سے 2کا تعلق جموں، 2سانبہ اور ایک کٹھوعہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس سے قبل جموں صوبے میں متاثرین میں سے 2علامتوں میں بہتری کے بعد گھروں میں صحتیاب قرار دئے گئے جبکہ دیگر 3متاثرین گھروں میں ہی قارنطین کئے گئے ہیں۔