نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر حکومت کے پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے جمعہ کو کہا کہ آنے والے دنوں میں بجلی کا منظر نامہ بہتر ہوگا۔
اسی دوران اُنہوں نے کہا کہ وہ 207میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے انہیں کم بجلی مل رہی ہے اور اس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا، “میں مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اضافی 207میگاواٹ بجلی فراہم کی ہے، جس سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی”۔
کمار نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے اور وہ بہتر سپلائی دے سکیں گے۔