عظمیٰ نیوز سروس
ریاسی// ناردرن ریلوے کے مطابق، دریائے چناب پر بنائے گئے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کے ذریعے رام بن سے ریاسی تک ٹرین سروس جلد شروع ہو جائے گی۔فی الحال، ٹرینیں سروس کنیا کماری سے کٹرہ تک اور کشمیر میں بارہمولہ سے سنگلدان تک چلتی ہے۔ریاسی کے ڈپٹی کمشنر ویشیش مہاجن نے کہا، “یہ جدید دنیا کا انجینئرنگ کا کمال ہے، جس دن ٹرین ریاسی پہنچے گی وہ دن ضلع کے لیے تاریخ بدلنے والا دن ہوگا، یہ ہمارے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، کیونکہ ہمارے انجینئرز نے ایک کمال کیا ہے، یہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے۔ پل پر ہوا کی رفتار اور اس کی طاقت حیرت انگیز ہے۔ صحیح تاریخ نہیں بتائی جا سکتی، لیکن مجھے امید ہے کہ وہ دن جلد آئے گا۔ریلوے حکام نے حال ہی میں رام بن ضلع میں سنگلدان اور ریاسی کے درمیان نئی تعمیر شدہ ریلوے لائن اور اسٹیشنوں کا وسیع معائنہ کیا۔ڈپٹی چیف انجینئر، کونکن ریلویز، سوجے کمار نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت چیلنجنگ تھا۔انہوں نے کہا”اس پروجیکٹ سے متاثر ہونے والے تمام لوگ بہت خوش ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ سب کچھ جلد مکمل ہو جائے گا، “۔ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک منصوبہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔پروجیکٹ، جس میں 48.1 کلومیٹر طویل بانہال-سنگلدان سیکشن شامل ہے، کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 فروری 2024 کو کیا تھا۔پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا، جس میں 118 کلومیٹر طویل قاضی گنڈ-بارہمولہ سیکشن کا احاطہ کیا گیا، اکتوبر 2009 میں افتتاح کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کے مراحل میں جون 2013 میں 18 کلومیٹر طویل بانہال-قاضی گنڈ سیکشن اور جولائی 2014 میں 25کلومیٹر طویل ادھم پور-کٹرا سیکشن کا افتتاح ہوا۔ چناب ریل پل، جموں اور کشمیر کے علاقے میں دریائے چناب کے اوپر 359 میٹر (تقریباً 109 فٹ) تعمیر کیا گیا، ایفل ٹاور سے تقریبا 35 میٹر اونچا ہے۔1,315 میٹر لمبا پل ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد وادی کشمیر کو انڈین ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے قابل رسائی بنانا ہے۔