سری نگر//جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کے روز ضلع سری نگر میں 12افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں ایک ، بڈگام میں چار، کپواڑہ میں تین، بانڈی پورہ میں ایک کی رپورٹ پازٹیو آئی ۔
جموں ضلع میں 30، اُدھم پور میں چھ ، راجوری میں ایک ، ڈوڈہ میں 15، کٹھوعہ میں تین ، کشتواڑ میں چھ، اور رام بن میں ایک شخص کو اس وائرس میں مبتلا پایا گیا۔
علاوہ ازیں ہفتے کو جموں وکشمیر میں 208م ریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 158جموں اور 50 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتک جموں وکشمیر یوٹی میں 447282 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔