نیوز ڈیسک
نئی دہلی// تین رکنی حد بندی کمیشن نے اپنی مقررہ مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے اسمبلی حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے حتمی حکم پر دستخط کیے۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکم نامے کی ایک نقل اور رپورٹ، جس میں حلقہ بندیوں کی تعداد اور ان کے سائز کی تفصیل ہے، حکومت کو پیش کی جائے گی جس کے بعد یہ حکم گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
کمیشن نے یوٹی میں سیٹوں کی تعداد 83 سے بڑھا کر 90 کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
اس کے علاوہ، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 24 سیٹیں ہیں جو بدستور خالی رہیں گی۔
پہلی بار درج فہرست قبائل کے لیے نو نشستیں تجویز کی گئی ہیں۔