سرینگر//ریزرو بنک آف انڈیا نے جموں و کشمیر بنک کے چیر مین اور منیجنگ ڈائر ریکٹر(سی ایم ڈی)آر کے چبر کی میعاد ملازمت میں6ماہ کی توسیع کی ہے۔اس سلسلے میںآر بی آئی نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جو 10اکتوبر2020سے نافذ العمل رہے گا۔کے این ایس کے مطابق ریزو بنک آف انڈیا( آر بی آئی) نے جمو و کشمیر بنک کے چیر مین اور منیجنگ ڈائر ریکٹر(سی ایم ڈی)آر کے چبر کی میعاد ملازمت میں6ماہ کی توسیع کی ہے۔ یہ میعاد 10اکتوبر2020سے نافذ العمل رہے گی کیوں کہ اسی روزمذکورہ چیئر مین آر کے چبر کو نوکری سے سبکدوش ہونا تھا ۔سی ایم ڈی کی حیثیت سے ان کی مدت ملازمت میں مزید چھ ماہ کے لئے توسیع بینک کے لئے خوشخبری ہے۔خیال رہے کہ آر کے چھبر کو09.06.2019 کو سی ایم ڈی جموں کشمیربینک تعینات کیا گیا تھا۔