جموں//سیکرٹری اِنتظامی اِصلاحات و عوامی شکایات محکمہ وِی سری نواس نے مرکزی وزیر داخلہ و کو آپریشن امیت شاہ کی طرف سے جاری کی جانے والی ’’ جموںوکشمیر یوٹی میں ڈسٹرکٹ گڈ گورننس اِنڈکس کا آغاز ‘‘ پر ایک روزہ کانفرنس کے سلسلے میں مختلف اِنتظامات پر ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ایک روزہ کانفرنس کا اِنعقاد محکمہ اِنتظامی اِصلاحات اور عوامی شکایات ، مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ نے سینٹر فار گڈ گورننس حیدرآباد کے اِشتراک سے مشترکہ طور پر کر رہا ہے۔مرکزی وزیر پرسنل ، پبلک گریوینس اینڈ پنشن ڈاکٹر جتندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا بھی اِس تقریب سے خطاب کریں گے۔جموںوکشمیر کا ضلعی گڈ گورننس اِنڈکس ( ڈی اے آر پی جی ) نے حکومت جموںوکشمیر کے تعاون سے 2؍جولائی 2021ء کو علاقائی کانفرنس میں منظور کی گئی ’’ بہترحکومت ۔ کشمیر علمیہ ‘‘ کی قرار داد میں کئے گئے اعلانات کی تعمیل میں سرینگر میں گڈ گورننس کے طریقوں کی نقل کی تیار کیا تھا۔جائز ہ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جے اینڈ کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل ،پرنسپل سیکرٹری جے اینڈ کے جی اے ڈی ایم کے دویدی اورپرنسپل سیکرٹری ڈی جی آئی ایم پی اے سوربھ بھگت موجود تھے۔