سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 32ہزار 829ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8مسافروں سمیت مزید 11افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ53ہزار637ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 12ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 11افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 2جبکہ 9کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے بڈگام، بانڈی پورہ، کپوارہ ، کلگام، شوپیان، کپوارہ اور گاندربل میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 9افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 9افراد میں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر ایک مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ کشمیر کے 9متاثرین میں سرینگر میں 3، بارہمولہ میں 1جبکہ اننت ناگ میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 390ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 26ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 8اضلاع جن میں ڈوڈہ، پونچھ، راجوری، کٹھوعہ ، کشتواڑ، سانبہ ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 2اضلاع میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے دونوں افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 2متاثرین میں ضلع جموں میں1جبکہ ایک ادھمپور میں مثبت قرار دیا گیا ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 12ویں دن کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے۔