جموں وکشمیر بینک منیجر کا منڈی میں معززین کیساتھ اجلاس

منڈی//جموں کشمیر بینک شاخ منڈی کے منیجر نے معززین کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مختلف معاملات پر گفت وشنید کی۔ اس موقعہ پر منیجر نے معززین سے کہا کہ وہ بینک کے حوالے سے لوگوں کی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کریں ۔معززین نے کہاکہ جموں کشمیر بینک شاخ منڈی میں عملے کی کمی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات لاحق ہیں اور صارفین کو کئی گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بینک شاخ میں مزید عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ منڈی قصبہ میں مزید تین اور اے ٹی ایم نصب کئے جائیں اور ان اے ٹی ایم میں رقومات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بینک شاخ میں لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس موقعہ پر بینک منیجر نے معززین کے تمام مطالبات کو بغورسننے کے بعد یقین دہانی کروائی کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر سرپنچ منڈی مبشر حسین، طارق منظور ،غلام عباس، فرید احمد، شمیم الحسن کے علاوہ متعدد معززین موجود تھے ۔