جموں وکشمیر بازآباکاری قانون، بھیم سنگھ کی عرضی پر تاریخ سماعت چیف جسٹس مقرر کریں گے

سرینگر// نیشنل پنتھرس پارٹی کی بازآبادکاری ایکٹ کو چیلنج کرنے سے متعلق عرضی پرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی والی جسٹس ایل ناگیسورا راو اور جسٹس سنجے کشن کول پر مشتمل ڈویزن بنچ نے مختصر سماعت کی اور کہا کہ چیف جسٹس اس معاملے کی اگلی سماعت کیلئے اگلی تاریخ مقرر کریں گے ۔ماضی میں سپریم کورٹ نے جموںوکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی عرضی کو سماعت کیلئے منظور کرلیا اور بازآبادکاری قانون پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ جب تک اس معاملہ پر حتمی فیصلہ نہیں آجاتا تب تک کسی غیرملکی کو جموں وکشمیر میں آکر آباد ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ ، کے کے وینوگوپال اور دیگرنے  2001 عدالت میں اس معاملہ پر جموںوکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی طرف سے پیروی کی تھی۔