جموں // جمعہ کے روز جموں میں 37برسوں میں پہلی بار دن کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ وہاں جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 1.6ڈگری سلسیش تک جا پہنچا جس کے ساتھ ہی یہ رات جموں میں اس موسم کی سردترین رات ثابت ہوئی ہے ۔ کشمیر وادی کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور وہاں کم سے کم درجہ حرات میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ دن کا درجہ حرات بھی گر رہا ہے جس سے لوگوں کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں خطہ میں جمعہ کو دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے اور 37برسوں میں یہ دن پہلی بار سرترین رہا ہے اور یہاں دن کا درجہ حرارت11.8ڈگری تک جا پہنچا ۔شیر کشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچر کے ماہر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے بتایا کہ پچھلے کچھ روز سے جموں خطہ میں سخت سردی ریکارڈ کی گئی ہے اور سردی کی اس شدت نے عام زندگی کے ساتھ ساتھ زرعی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں صبح کے وقت درجہ حرات میں مزید گراوٹ نہیں آئے گئی اور ہم آج بہتر موسم کی توقع کرتے ہیں ،تاہم انہوں نے کہا کہ دن کے وقت موسم ابرالود ر رہے گا اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں پھر کمی آئی گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو دنوں میں پھر سے صبح کے وقت دھند بھی چھائی رہے گی ۔