جموں//جموں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 4 پستول اور کچھ گولیاں بر امد کی ہیں۔
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ ایس ایچ او جئے پال شرما کی قیادت میں آر ایس پورہ میں گذشتہ روز ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکوک شخص کی تلاشی کی دوران اس کی تحویل سے دیسی ساخت کا ایک پستول اور دو گولیاں بر آمد کی گئیں۔
گرفتار شدہ کی شناخت سمت گوندھی عرف کلو ساکن محلہ پیر مٹھا جموں کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران سمت کے انکشاف پر مزید دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے دو پستول اور تیرہ گولیاں بر آمد کی گئیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت وویک شرما عرف پنو اور راکی کمار عرف بلا سکان آر ایس پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اسی طرح باس پور علاقے میں ناکے پر پولیس نے ایک اور مشکوک شخص کو دھر لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ شخص کی تحویل سے ایک پستول بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت پریتم سنگھ عرف سیٹھی ساکن سانبہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کیسوں میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔