جموں ضلع میں کورونا وائرس نے پھر سر ابھارنا شروع کیا

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے09نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ 01مریض شفایاب ہوا ہے۔اس دوران صوبہ بھر میں اس وقت بھی 44مریض اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ جموں کے ضلع جموںمیں09نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ راجوری ادھم پور ، کٹھوعہ ،ڈوڈہ ، سانبہ ،کشتواڑ ، پونچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔یاد رہے کہ صوبہ میں تین لہروں کے دوران مجموعی طور پر2,328ہلاکتیںہوئی ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,49,22,979ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  26؍اپریل2022کی شام تک2,44,68,966نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,54,013 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک64,47,489افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں28,553اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔55فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,97,778اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق59,16,352اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29,713کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,26,29,781تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔