محمد تسکین
بانہال// ٹریفک جام کے بیچ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو یکطرفہ طور پر چلنے کی اجازت تھی اور ہزاروں مسافر اور نال گاڑیوں کا یہ سفر ناشری ٹنل کے آرپار کئی مقامات پر ٹریفک جام کا شکار ہو کر رہ گیا اور آمدورفت سست رفتار رہی۔ منگل کے دن بھر دیر تک ٹریفک جام تھا اور وادی کشمیر سے جموں جاری مسافر گاڑیوں کو گھنٹوں تک ناشری چندر کوٹ اور رامبن سیکٹر میں ٹریفک جام میں پھنسے رہنا پڑا۔ٹریفک حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جموں سے وادی کشمیر کیطرف پہلے مسافر اور بعد میں مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی اور ناشری اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر سڑک کی یکطرفہ حالت اور کیچڑ کیوجہ سے سست رہی تاہم ٹریفک اگے بڑھایا جا رہا ہے۔