بٹوت // جموں سرینگر شاہراہ بانہال ٹٹھارکے مقام پرسرینگر کی طرف جا رہی ایک ماروتی کارزیر نمبر سڑک صبح ساڑے چھ بجے کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک پھسل کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے ۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد اسے سرینگر منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن سے سرینگر کی طرف جا رہی رہی تھی کہ اس کو بانہال کے ٹٹھار کے مقام پر حادثہ پیش آیا ۔اس حادثے میںزخمی ہونے والے ڈرائیور کی شناخت سیف علی ولد علی حسین ساکنہ بھامو بھٹیاس گندو ضلع ڈوڈہ کے طور پر کی گئی۔پولیس نے اس معاملے میں بانہال تھانہ میں ایک رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔