جموں :سدھرا روڈ پر مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد، ٹریفک معطل

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// جموں کے سدھرا علاقے میں جمعرات کو ایک مصروف ترین سڑک کے قریب نصب کیا گیا ایک مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

 

خبر رساں ایجنسی کے این او نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مشتبہ دھماکہ خیز مواد، جو کہ آئی ای ڈی یا سٹکی بم ہو سکتا ہے، سدھرا کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب پایا گیا جس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا اور ٹریفک روک دی گئی۔

 

اہلکار نے بتایا کہ اب پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بم اسکواڈ کو بلایا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے کہا کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔