منڈی//جموں و کشمیر بنک شاخ منڈی میں سوموار کی شب نقب زنوں نے چوری کی واردات انجام دی ۔اس دوران نقب زن پیسہ تو نہیں چرا سکے لیکن انہوں نے 3 سی سی ٹی وی کیمرے چرالئے اور کچھ دستاویز کو نذر آتش کردیا۔ چوری کی یہ واردات ایک دکان کے راستہ سے سر انجام پائی جہاں سے اندر جا کر نقب زنوں نے بنک کی دیوار توڑی اوروہ اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ۔اس حوالے سے بنک منیجرنے بات کرنے سے انکار کردیا تاہم مقامی لوگوں نے بتایاکہ ایسی واردات رونماہوئی ہے ۔مقامی شہری محمد اکرم لون نے کہا کہ ایسی وارداتوں کا ہونا قابلِ افسوس ہے اور یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ رات کی پولیس گشت اور تحصیل کمپلیکس میں موجود پولیس اہلکار ان سب وارداتوں کو روکنے میں کیوں ناکام ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ رات کو کڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ ایسی وارداتیں پیش نہ ہوں اور اس واردات میں ملوث نقب زنوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے ۔ ایس ایچ او منڈی انیل کمار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن منڈی میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
جموںوکشمیر بنک منڈی میں نقب زنی کی واردات
