ٹنگمرگ // گلمرگ ٹنگمرگ شاہراہ پر حالیہ برف باری کے بعد جمع برف سے ٹریفک جام لگ رہا ہے جس کے نتیجے میں سیاحوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کا وقت ضایع ہو جاتا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ نے ٹریفک کی بلا خلل آواجاہی کیلئے ایڈوائزی بھی جاری کی ہے۔مسافروں نے بتایا کہ 13کلو میٹر ٹنگمرگ گلمرگ سڑک پر برف جمع ہے اور اس سڑک پر مسافروں کو کبھار تین سے چار گھنٹوں میں سفر طے ہوتا ہے ۔مسافروں نے کہا کہ برف کو ہٹانے کیلئے سڑک پر مشنری کو دستیاب رکھا گیا ہے لیکن شام کے وقت درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے سبب صبح کے وقت سڑک پر کورا جم جاتا ہے جس سے پھسلن پیدا ہوتی ہے اور گاڑیوں کو چلنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور اس سڑک پر ٹریفک جام لگ جاتا ہے جس کے سبب مسافروں کا وقت ضایع ہو جاتا ہے ۔اس دوران دوران ایس ڈی ایم گلمرگ سمیر احمدجان نے ٹنگمرگ گلمرگ سڑک پر فحال یک طرفہ ٹریفک چلانے کیلئے باظابطہ طور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اس پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔