سرینگر //جمعیت اہلحدیث کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سرینگر میں ان ریلیف کاروائیوں کوصدر جمعیت پروفیسر غلام محمد بٹ اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نگرانی کررہے ہیں۔ڈاکٹر الکندی نے تنظیم کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ ابتدا میں انہوں نے شہر سرینگر کے ضرورتمندوں کی اعانت کیلئے غذائی اجناس کے دو ہزار کٹ فراہم کئے اور زمینی حالات دیکھ کربعد اذاں اس میں کئی گنا اضافہ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ’’ہمارا یہ فریضہ بنتا ہے کہ ہم کسی امتیاز کے بغیر اپنے روایتی ایثار و انفاق کا مظاہرہ کریں تاکہ ہم اس مشکل صورت حال سے ایک زندہ قوم کی حیثیت سے سرخرو ہوکر نکل آئیں‘‘۔ ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ زندہ قوموں کا امتحان پریشان کن گھڑیوں میں ہی ہوتا ہے کہ وہ کس قدر ایک دوسرے کا دکھ درد سمجھ کر باہمی امداد واعانت سے کام لیتے ہیں ۔
جمعیت ریلیف مشن جاری،ہزاروں کٹ تقسیم

سونہ مرگ جانے کی اجازت دی جائے
Leave a Comment