جمعتہ الوداع کے موقع پر فاروق عبداللہ کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

نیوز ڈیسک
سری نگر//نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے سلسلے میں آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔

 

انہوں نے اس موقعہ پر اللہ تبارک و تعالیٰ سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے طفیل جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی اور فارغ البالی کے علاوہ ملکِ کشمیر کو موجودہ چیلنجوں میں سرخرو ہونے کے لئے دعا کی۔

 

انہوں نے وہاں لوگوں کے ساتھ بھی بات کی اور ایام متبرکہ کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون اور عافیت کی زندگی کیلئے خصوصی دعاﺅں کااہتمام کریں ۔