جاوید اقبال
مینڈھر//جل جیون مشن کے تحت ہر گھر نل سے جل کیلئے کئے جارہے کام کی وجہ سے سڑکوں کی تباہی ہورہی ہے۔کئی مقامات پر پائپیں سڑک کناروں یا سڑکوں سے عبور کرکے زمین کے اندر دبانے کے بجائے اوپر اوپر سے لگائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں کی تباہی ہوتی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ کافی مشکل کے بعد سڑکوں کاکام ہواہے جو اب تباہ کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہوناتویہ چاہئے تھاکہ پانی کی پائپوں کو زمین کے اندر رکھا جا ئے لیکن معمولی سی کھدائی کرکے پائپیں دبادی جاتی ہیں جس سے سڑکوں پرکھڈے پڑ رہے ہیں جہاں سے چلتے ہوئے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ان کاکہناہے کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالاجائے اور متعلقہ حکام غفلت سے جاگ کر فوری طور پر اقدامات کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جگہ جگہ پائپیں زمین کے اوپر پڑی ہیں جو بالکل ہی غلط ہے