عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو یوم آزادی کے جشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنروں اور سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت دی کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ لوگوں کی فعال شرکت اور آزادی کے جنگجوں، گمنام ہیروز اور شہدا کے اعزاز میں سرگرمیوں اور تقریبات کی باریک بینی سے منصوبہ بندی کی جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے 1 اگست سے 14 اگست 2024 تک سوچھتا پکھوادہ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت دی کہ وہ ممتاز عوامی مقامات اور یادگاروں پر 15 روزہ مہم ‘ایک پید شہیدو کے نام’ شروع کریں۔”یہ مہم، درخت لگا کر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، پورے جموں و کشمیر UT میں ایک عوامی تحریک بننی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر فرد، خاندان، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔