عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سپریم کورٹ کولیجیم نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ،جسٹس سریش کمار کیت کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا جبکہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ،جسٹس تاشی ربستان کو میگھالیہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ۔اس کا اطلاق میگھالیہ کے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ 16 اگست 2024 کو ہوگی۔ دہلی ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس،جسٹس منموہن کو دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ دہلی ہائی کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج، جسٹس راجیو شکھدھر کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا، یہ خالی جگہ جسٹس ایم ایس رام چندرا راؤ کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں منتقلی کے باعث ہے۔پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے سینئر ترین پائن جج جسٹس جی ایس سندھو والیاکو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ممبئی ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس نیتن مدھوکَر جمدار کو کیرالہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ممبئی ہائی کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج جسٹس کے آشارام، کو مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔یہ تقرریاں ہائی کورٹ عدالتی نظام کی مضبوطی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گی۔