جسمانی طور خاص بچوں میں مفت آلات تقسیم

سرینگر//زونل ایجوکیشن آفس رعناواری میں کل چیف ایجوکیشن آفس سرینگرکے اہتمام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس دوران سرینگرکے سرکاری سکولوں سے وابستہ 200سے زائد جسمانی طور خاص بچوں کو ایس ایس اے کے تحت 10لاکھ روپے مالیت کے مفت آلات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتونے مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ سرکار کی طرف سے جموں اور سرینگر میں دو ایسے رہایشی سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں ایسے بچوں کورہایش سمیت موثر تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔تقریب کے دورا ن جسمانی طور خاص اِن بچوں کو wheelchairs، smart can، سمارٹ فون، MRکِٹ، اور دیگر سامان فراہم کیا گیا۔واضح رہے ضلع سرینگر کے سکولوں میںجسمانی طور خاص بچوں کی تعداد 800سے زائد ہے جن میں سے 225بچوں کو خصوصی معائنے کے بعد مفت آلات فراہم کئے گئے۔