کپوارہ//بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے،جبڑی گائوں کرناہ کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب کا مکمل بائیکاٹ کیااور یہاں شام دیر گئے تک کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا تھا۔ حدمتارکہ پرواقع گائوں جبڑی بجلدار کے لوگوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب میں حصہ لینے سے انکار کیااورسنیچرکوہونے والی پہلے مرحلے کی پولنگ میں یہاں پولنگ مراکز سنسان رہے اور کسی نے بھی کوئی ووٹ نہیں ڈالا۔ ریٹرننگ آفیسر 13 -ٹنگڈار ڈی ڈی سی کپوارہ کے دفتر کے ذریعہ جو عداد وشمار سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق جبڑی گائوں میں ووٹروں کی کل تعداد 336ہیں جن میں 175 مرد اور 165 خواتین شامل ہیں، تاہم شام دیر گئے تک اس علاقے میں کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا تھا ۔