اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کی جامع مسجد گزریال میں جمعہ کے موقع پر ایک نکاح خوانی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تین نوجوان جو ڑے کا نکاح انجام دیا گیا ۔اس موقع پر لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نکاح خوانی کی تقریب نماز جمعہ کے بعد شروع کی گئی جس میں تینو ں نوجوان جوڑے کے لواحقین موجود تھے ۔امام و خطیب جامع مسجد گزریال مولانا محمد سلیم ملک نے نکاح پڑھائے اور نکاح پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔مولانا نے کہا کہ اسلام میں نکاح کی بڑی اہمیت ہے اور اسلام نے نکاح کے تعلق سے جو فکر اعتدال اور نظریہ توازن پیش کیا وہ نہایت جامع اور بے نظیر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اسلام کی نظر میں نکاح محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری جذبات کی تسکین کانام نہیں ہے ۔مولانا محمد سلیم نے کہا کہ اسلام نے نکا ح کو انسانی بقا و تحفظ کے لئے ضروری بتایا ہے اور اسلام نے نکاح کو احساس بندگی اور شعور زندگی کے لئے عبادت سے تعبیر فرمایا ہے ۔انہو ں نے کہ نبی پاکؐ نے نکاح کو اپنی سنت قرار دیا اور نکاح کر میری سنت کو زندہ کرنا ہے اور نکا ح آدھا ایمان بھی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ انسان کو نکاح کے ذریعہ صرف جنسی سکون ہی حاصل نہیں ہوتا بلکہ قلبی سکون ،ذہنی اطمنان غرض ہر طرح کا سکون میسر ہوتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ جو ں ہی ان کے بچے بالغ ہوگئے تو انہیں فوری طور نکا ح کریں ۔