جامع مسجد میں جمعتہ الوداع اور شب قدر کی اجازت نہیں:انجمن اوقاف

نیوز ڈیسک
سرینگر// انجمن اوقاف جامع مسجد نے بدھ کو کہا کہ حکام نے تاریخی جامع مسجد ہیر میں جمعہ الوداع اور شب قدر کی نماز کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک مجسٹریٹ کی سربراہی میں حکومتی اور پولیس حکام نے آج افطار کے بعد جامع مسجد کے احاطے کا دورہ کیا اور اوقاف کے ارکان کو بتایا کہ حکام نے رمضان کے آخری جمعہ کو جامع مسجد میں جمتہ الوداع کی اجتماعی نماز کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخی جامع مسجد میں شب قدر کے موقع پر کسی بھی نماز یا شب کو ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، “انجمن نے “حکام کے اس فیصلے کی سختی سے مذمت کی ہے۔”