گول// لاک ڈاون کے ساتھ ہی جہاں عام لوگ ذخیرہ جمع کرنے کی دوڑ میں تھا وہیں غریب لوگ بھی غذائی اجناس کوگھروں میں ذخیرہ کرنے کے لئے آگے لیکن انہیں کیا معلوم کہ ان کے حقوق پر شب و خون مارا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے پہلے تین مہینے کے مفت راشن کے ساتھ ہی لوگ جوق در جوق مفت راشن جمع کرنے میں لگ گئے اور ڈیگر لوگ ان سے کہنے لگے کہ یہی پورا راشن ہے لیکن ان غریب لوگوں کو کیا معلوم کہ جو راشن وہ معمول میں لیتے ہیں وہ بھی لینا ہے او رطرح سے کئی پنچایتوں میں اس طرح کیا گیا کہ لوگوں کو صرف مفت راشن دیا گیا جبکہ معمول کے مطابق جو راشن کارڈ پر وہ راشن لیتا ہے وہ نہیں دیا گیا ۔ اس سلسلے میں آج ایک وفد سرپنچ کلی مستا احد اللہ کی صدارت میں ٹی ایس او گول بشیر احمد ملک سے ملاقی ہوا اور دوردراز علاقوں ، گاگرہ ، کلی مستا ، گگر سولہ وغیرہ علاقوں کی صورتحال سے با خبر کیا ۔اور اس موقعہ پر ٹی ایس او کو بتایا کہ کئی جگہوں پر غریب لوگوں کو صرف مفت راشت دیا گیا جبکہ معمول کے مطابق جو راشن دیا جا رہا ہے وہ نہیں دیا جبکہ ڈیلروں نے مفت راشن کے ساتھ ساتھ معمول راشن جو دیتے ہیں وہ سٹور سے کب کالیا ہے ۔ ٹی ایس او نے اس سلسلے میں کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کریں گے اور غریب لوگوں کو مفت راشن کے ساتھ ساتھ اپنا معمول کے مطابق راشن بھی ملے گا ۔