سرینگر/ وزیراعظم نریندر مودی متعدد پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد ڈالنے کی غرض سے تین فروری کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق و ہ جموں صوبے میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ اپنے دورے کے دوران نریندرمودی پارٹی کے لیڈران سے ملاقات کریں گے اور وہ ممکنہ طور ریاست کی موجود سیا سی وسلامتی صورتحا ل کے حوالے ریاست کے گورنر سے بھی ملاقات کریں گے تاہم ابھی یہ طے نہیں ہواہے کہ وزیر اعظم ریاست کے تینوں خطوں کا دورہ کریں گے یا نہیں۔