تیندوے اور آوارہ کتوں کے حملے | رامواری گنڈاور کولگام میں کئی بھیڑیں ہلاک

کنگن//ضلع گاندربل کے راموری گنڈ میں آوارہ کتوں نے ایک درجن بھیڑوں پر حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا جن میں سے پانچ بھیڑ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ رامواری گنڈ کنگن میں اتوار کو عبدالغنی آہنگر ولد حبیب اللہ آہنگر ساکن راموری گنڈ اپنے 12 بھیڑ لیکر انہیں پانی پلانے کے لئے ایک نالے پر لے جارہا تھا ۔

خالد جاوید

کولگام//کولگام میں تیندوے نے ایک درجن بھیڑوں کا چیر پھاڑ کیا۔ضلع کے برنل لامر میں گذشتہ شب تقریبا ًگیارہ بجے ایک تیندوا دلبر حسین خان کے گائو خانے میں گھس گیااور نصف درجن کے قریب بھیڑ ہلاک کرڈالے جبکہ کئی بھیڑزخمی کردئے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس ستم زدہ کنبے کو معاوضہ فراہم کرے۔