تیسرے مرحلے کیلئے جانچ پڑتال مکمل|| 449کاغذات درست قرار ۔ 69نامزدگیاں مسترد،فارم واپس لینے کی تاریخ17ستمبر مقرر

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیاکے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق، تیسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ ہونے والی 40 اسمبلی حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یو ٹی کے سات اضلاع کے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفتر میںہوئی۔486 امیدواروں کے 518 کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق 449 امیدواروں کے کاغذات درست پائے گئے۔جموں ضلع میں 113 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے، اس کے بعد ضلع بارہمولہ میں 107، کپواڑہ ضلع میں 75، ضلع بانڈی پورہ میں 46، کٹھوعہ ضلع میں 38، ضلع ادھم پور میں 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جبکہ سانبہ ضلع میں 32 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔جموں ڈویژن میں، اودھم پور ضلع میں-ادھم پور ویسٹ میں 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ ادھم پور ایسٹ میں 9،چنانی میں 9جبکہ رام نگر میں 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول کیے گئے ۔کٹھوعہ ضلع میں بنی میں 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ 4 میںبلاور میں ، بسوہلی میں 5، 9 جسروٹا میں،کٹھوا میں 5؛ جبکہ ہیرا نگر میں 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول کئے گئے ہیں۔سانبہ ضلع میںرام گڑھ میں 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔سانبہ میں 14 جبکہ ،وجے پور میں 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول کیے گئے ہیں۔جموں ضلع میںبشنہ میں 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ سوچیت گڑھ میں 13، 14 آر ایس پورہ میںجموں جنوبی بہو میں 12; 9 جموں ایسٹ، نگروٹا میں 8،جموں ویسٹ میں 12،-جموں شمالی میں میں 6،اکھنور میں 3جبکہ چھمب میں 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔اسی طرح، کشمیر ڈویژن میں، ضلع کپواڑہ میںکرناہ میں 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ تریہگام میں 13، 9 کپوارہ میں،لولاب میں 13،ہندواڑہ میں 8 جبکہ 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی لنگیٹ میں قبول کیے گئے ۔بارہمولہ ضلع میں،سوپور میں 22 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔رفیع آباد میں 12،اوڑی میں 7، بارہمولہ میں 25،گلمرگ میں 14؛ 13 واگوراکریری میں،جبکہ پٹن میں 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔بانڈی پورہ ضلع میںسوناواری میں 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ بانڈی پورہ میں 21 جبکہ گریز میں 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔الیکشن نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی مقررہ تاریخ سے قبل متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں واپس لے سکتے ہیں۔