سرینگر //جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آسیہ اندرابی ، نائیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو تہاڑ جیل منتقل کرنے اور اُن کے اہل خانہ کو اُن سے ملاقات نہ دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ زیر سماعت قیدیوں کو ملاقات نہ دینا سپریم کورٹ کے قوائد کے خلاف ہے ۔بار ایسویسی ایشن نے کہا ہے کہ جیلوں میں مقید قیدیوں کے حقوق سماعت کے دوران ختم نہیں ہوتے ،بلکہ تمام حقوق کے ساتھ زندہ رہنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت جیلوں میں بند کشمیر خواتین کو تہاڑ جیل میں اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت دینی چاہئے ،اور ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل ہے ۔
تہاڑ جیل کے کشمیری قیدی
