تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے پسماندہ علاقہ بھٹیلی کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے پل کی مانگ کرتے آئے ہیں جو تا حال پوری نہ ہو سکی۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک وسیع علاقہ کی عوام کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی عرصہ سے مذکورہ نالے پر رابطہ پل کی تعمیر کی مانگ کی جارہی ہے لیکن حکام کی جانب سے توجہ ہی نہیں دی جارہی ہے ۔سماجی کارکنوں کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین نے بتایا کہ عوام بھٹیلی گذشتہ کئی برسوں سے پل کہ نام پر ووٹ دیتے آئے ہیں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کی خاطر اور سیاسی رہنماؤں نے آپنی روٹیاں سینکنے کی خاطر اس پل کہ نام پر ووٹ بٹورے لیکن اب تک ان کہ ووٹ کی قیمت ادا نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آئے تو پل کہ ساتھ ساتھ سارے گاؤں کی فلاح و بہبود پر سیاست شروع ہو جاتی۔ اپنے مطلب کی خاطر اس گاؤں میں کئی لیڈر آئے اور پل کی تعمیر کا وعدہ کیا لیکن مطلب نکلنے کے بعد کسی نے بھی اس گاؤں کی طرف دیکھنا گوارہ نہ کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ اس پل کہ نہ ہونے سے سکولی طلباء کو سخت دشواریوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے خاص کر برسات کہ موسم میں جب دریا میں پانی کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو دریا کو پار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔وہی مریضوں و بزگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر و ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دے کر محکمہ کو دہدایت جاری کریں تاکہ عوامی مانگ پوری ہو سکے ۔
تھنہ منڈی کے بھٹیلی نالے پر پل تعمیر نہ ہو سکا | وسیع علاقہ کی عوام متاثر ،انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام
